جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت تیزی سے کم ہونے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 40 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 256 روپے کمی کے بعد 120670 روپے ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر عالمی منڈی میں سونا 03 ڈالر اضافہ کے بعد 1709 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ کلوز ہوئی۔

گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہوکر40 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔

 

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں