ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک روز میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنا کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد گرنا شروع ہوگئیں، ایک روز میں قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 6200 روپے سستا کر 2 لاکھ 42 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 5315 روپے کم ہو کر 212,791 روپے سے 207,476 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 195,059 روپے سے کم ہو کر 190,186 روپے ہو گئی۔

- Advertisement -

فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی سے 2,800 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کمی سے 2,400.54 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 60 ڈالر کی کمی کے بعد 2,415 ڈالر سے کم ہوکر 2,355 ڈالر ہوگئی۔

یاد رہے 3 روز قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت چوبیس سو پچاس ڈالر پر پہنچ گئی تھی جبکہ اپریل دوہزار چوبیس میں سونے کی قیمت چوبیس سو تیس ڈالر فی اونس تک گئی تھی۔

جس کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں دو لاکھ پچاس ہزار سے تجاوز کرگئی تھی اور دس گرام سونا دو لاکھ چودہ ہزار چھ سو اڑسٹھ روپے رہی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں