کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد دو لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 111 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا فی اونس 14 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 607 ڈالر ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ قیمت دو لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 115 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے رہی تھی۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔