پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار روپے رہی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ہے، سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 658 ڈالر ہے۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
اس سے قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کمی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔