کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت دو لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 115 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 13 ڈالر کی کمی کے بعد 2670 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے پر مستحکم رہی۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔