ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہوگئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 32 ہزار 510 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 4 ڈالر کم ہوکر 2613 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوکر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 5 پیسے اضافے سے 277 روپے 72 پیسے کا ہوگیا تھا۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔
پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔