پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک 2700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا میں 2315 اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 82 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 27 ڈالر کے اضافے سے 2640 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔
پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔