تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عالمی مارکیٹ میں‌ کمی کے باوجود ملک میں‌ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 385 روپے ہوگئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا سونا 19 ڈالر کمی کے بعد 1854 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہو کر 203 روپے پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 204 سے 207 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

کچھ ہی دیر بعد ڈالر یکایک 1 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 204 روپے پر پہنچ گیا۔

دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1 روپے 51 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 203 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

Comments

- Advertisement -