کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونا 3173 روپے مہنگا ہوگیا، دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 95 ہزار 96 روپے پر جاپہنچی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 37 ڈالر اضافے سے فی اونس 3258 ڈالر ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سونے کی قیمتیں پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں اور ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔