پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 716 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 28 ہزار 395 روپے ہوگئی۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا 55 ڈالر کی کمی سے 2552 فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 250 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔