بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان رہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 700 روپے کمی سے فی تولہ 2 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، اور فی اونس سونا 6 ڈالر کمی سے 2653ڈالرز کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ تین روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا جبکہ آج عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں