اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت تین روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی قیمت تین روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 170 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار 112 روپے رہی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونا کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 2703 ڈالر فی اونس رہی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں