جمعرات, جنوری 30, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 315 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار 541 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 26 ڈالر کم ہوگئی جس کے بعد سونا 2741 ڈالر فی اونس رہا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کمی سے 2 لاکھ 89 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں