اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت کم ہوگئی، ڈالر مزید مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1113 روپے کمی کے ساتھ دو لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہوگیا۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2376 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 278.38 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر بند ہوا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں