جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5230 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 61 ڈالر کم ہوکر 3339 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں