عالمی مارکیٹ میں اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 3600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3295 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔