جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 3 لاکھ 35 ہزار 83 روپے ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کا بعد سونا 3357 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں