جمعرات, جون 5, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 599 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 868 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی، سونا 7 ڈالر کمی کے بعد 3302 ڈالر فی اونس رہا ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا تو اور قیمت برقرار رہی تھیں۔

 سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں