ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ایک روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت پھر کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1286 روپے کمی سے 3 لاکھ 4 ہزار 783 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 15 ڈالر کمی سے فی اونس 3335 ڈالر پر آگیا۔

گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں