جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان آج سونے کی قیمت میں ردوبدل نہیں ہوا اور فی تولہ قیمت برقرار رہی ہے،

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی اضافے اور کمی کے 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے پر برقرار رہی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور سونے کی قدر 3357 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں