ریاض: سعودی عرب میں سونے کے نرخ بڑھنے لگے ہیں تاہم آج ان میں ٹھہراؤ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سونا مسلسل مہنگا ہو رہا ہے لیکن آج اتوار کو سونے کے نرخوں میں ٹھہراؤ دیکھا گیا۔
اتوار کو 24 قیراط کا ایک گرام سونا 223.30 ریال میں جب کہ 22 قیراط کا سونا 204.69 ریال میں فروخت ہوا۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 195.39 ریال رہی، اور 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 167.48 ریال ریکارڈ کی گئی۔
- Advertisement -
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آج ایک اونس سونے کی قیمت 6945 ریال رہی جب کہ ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 297 ریال ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ جمعرات کو سعودی عرب میں سونے کی قیمت عروج پر پہنچ گئی تھی، 11 ماہ میں سونا اتنا زیادہ مہنگا نہیں ہوا تھا جتنا جمعرات کو دیکھا گیا تھا-