سعودی عرب میں آج سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3723 ریال پر مستحکم رہی ہے۔
فاریکس ڈاٹ پی کے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آج 24 قیراط دس گرام سونے کی قیمت 3195 سعودی ریال رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9938 فی اونس رہا ہے۔
نوٹ: سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت مسلسل بدلتی رہتی ہے اور اس پوسٹ میں کچھ فرق ہوگا کیوکہ قیمتیں 2 دسمبر 2024 کو صبح 10 بجکر 45 منٹ پر اپ ڈیٹ کی گئیں۔
علاوہ ازیں پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1457 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ کی بات کی جائے تو عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہوکر 2633 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔