ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قراط فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 24 قراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 658 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 91 ہزار 701 روپے ہوگئی۔
22 قراط 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 75 ہزار 726 روپے ہے۔
علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور سونا 31 ڈالر اضافے سے 2071 ڈالر فی اونس رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے کا ہوگیا تھا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 2040 ڈالر فی اونس ہوگیا تھا۔