اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ملک میں سونے کی قیمت آج کیا رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمتمیں 500 روپے اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر دو لاکھ 15 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے رہی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے سے 2027 ڈالر فی اونس رہی۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20  ڈالر  پریمیئم شامل کرکے 2047 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونا 600 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 514 روپے کی کمی کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 71 روپے کا ہو گیا تھا۔

ایسوسی ایشن نے بتایا تھا کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کم ہو کر 2042 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں