اشتہار

ملک میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سونے کی قیمت چند روز کم ہونے کے بعد پھر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں‌ ڈالر سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد دو لاکھ 33 ہزار600 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے اضافے سے دو لاکھ 274 روپے ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی قیمت 12 ڈالرز کمی کے بعد 1976 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 22 پیسے بڑھ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 285 روپے 62 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 285 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 70 پیسے کم ہوکر 299 روپے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں