The news is by your side.

Advertisement

سونا پھر مہنگا، چاندی کی قیمت برقرار، ڈالر کی اونچی اڑان

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا، ڈالر میں بھی 13 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 3 سو روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے اضافے سے 95 ہزار 422 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، فی اونس سونا 33 ڈالر اضافے کے ساتھ 1864 ڈالر پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں آج 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی اضافے کے ساتھ 1220 روپے پر برقرار رہی۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ڈالر 160.32 سے بڑھ کر 160.45 روپے کا ہوگیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں