کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان رہا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں روپے کی قدر گرنے کے سبب سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 19 ہزار 800 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1544 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 2 ہزار 790 روپے رہی۔
مزید پڑھیں: ڈالر 172 روپے کا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 5 ڈالر کمی کے بعد 1762 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مندی
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 192 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا، 100 انڈیکس گھٹ کر 44629 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔