پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 828 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ہے، سونا 29 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 784 ڈالر فی اونس رہا۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔