کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون پرواز 342 لاہور سے مسقط جا رہی تھی، دوران چیکنگ خاتون کے سامان سے 2 سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔
اے ایس ایف نے خاتون مسافر کو کسٹم کے حوالے کر دیا، کسٹم نے سونے کے بسکٹ قبضے میں لے کرمسافر خاتون کو سفر کی اجازت دے دی۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے لاہور ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے لندن جانے والی پرواز کے مسافر کے سامان سے 20 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران مسافر کے سامان سے 17 ہزار امریکی ڈالر، 25 ہزار 600 یوآن جبکہ 25 ہزار 780 بھارتی روپے برآمد کیے تھے۔
کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ مسافر نجی ایئر لائن لائن کی پرواز 6018 سے ارمچی جا رہا تھا، مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔