بھارتی شہر حیدرآباد میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے عہدیداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ مالیت کا سونا ضبط کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضبط کیے گئے سونے کی مارکیٹ میں قیمت 2.9 کروڑ روپے تک ہوگی۔
حکام کے مطابق سونا کولکتہ سے حیدرآباد ایک بس میں لے جانے کے دوران پکڑا گیا، سونے کا وزن چار کلو گرام تک ہے۔ حکام نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
- Advertisement -
سونا اسمگلنگ کے دوران دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن سے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا گیا ہے۔
کرپٹو کرنسی کے نام پر 9 کروڑ 68 لاکھ روپے کی ٹھگی
دونوں افراد کپڑوں میں سونا سمگلنگ کرتے تھے۔ کل 3,982.25 گرام سونا ضبط کرلیا گیا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔