ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کی گولڈن جوبلی تقریبات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کی ایک روزہ تقریبات کا آغازہوا، اس موقع پرمہمان خصوصی نیول چیف ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ اسپیشل سروس گروپ خدمات ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کی ایک روزہ تقریبات کا آغاز آج صبح ہوا، نیول چیف ذکا اللہ کمانڈوز کے ساتھ ڈائیونگ آپریشن میں بھی حصہ لیں گے، اس کے علاوہ گولڈن جوبلی کے موقع پر پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ کی یونٹس میں مختلف تقریبات کا انعقاد ہو گا جبکہ اسپیشل سروسزگروپ کی جانب سے فائر پاور کا مظاہرہ بھی ہوگا.

ایس ایس جی سطح سمندر، زیر آب،ہوا اور زمین پرآپریشنز کی صلاحیت رکھتی ہے، اسپیشل سروسزگروپ نے ملک کے لئے خدمات سرانجام دی ہیں.

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ آج صبح اسپیشل سروسزگروپ کی جسمانی تربیت سیشن میں نیول چیف ذکا اللہ نے شرکت کی اور جوانوں‌ کی حوصلہ کی.

گولڈن جوبلی تقریبات کے مہمان خصوصی نیول چیف ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ اسپیشل سروس گروپ خدمات ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، ایس ایس جی دشمن سے نمٹنے کے لیے پیش پیش رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ایس ایس جی فورس کی مہارت ، جاں فشانی اورکارکردگی پرفخر ہے.

واضح رہے کہ پاک بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ کا قیام 29 مارچ 1967 کوعمل میں آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں