منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دو میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان ویسٹ انڈیز کو تیسرے میچ میں شکست دے کر وائٹ واش کرکے پہلی پوزیشن مزید مستحکم بناسکتا ہے ہار کی صورت میں آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 126 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کو بھی 126 پوائنٹس حاصل ہیں، گرین شرٹس بہتر رن ریٹ کی بدولت پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج رات 7:30 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم نے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی، سیریز جیتنے کے بعد آج کے میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

تیسرے میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ باؤلر کو آرام دیا جائے گا، شاہین آفریدی اور راحت علی کو حتمی الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچز میں نوجوان آل راؤنڈر حسین طلعت کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بابر اعظم 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ کے حق دار قرار پائے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں