20.9 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس کے مرکزی ملزم گینگسٹر گولڈی برار کو مبینہ طور پر امریکا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈی برار کو گولی مارنے کا واقعہ فیئرمونٹ اینڈ ہولٹ ایونیو نامی علاقے میں پیش آیا جہاں منگل کی شام امریکا کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 5:25 بجے کے قریب اسے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

گولڈی ایک ساتھی کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم حملہ آور وہاں پہنچے مبینہ طور پر اس پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔ دونوں افراد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی کی تاب نہ لاتے ہوئے گولڈی دم توڑ گیا۔

- Advertisement -

گینگسٹرز عرش دالا اور لکبھیر جو کہ گولڈی کے حریف سمجھے جاتے ہیں انھوں نے پرانی دشمنی کو محرک قرار دیتے ہوئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تاہم ان الزامات کے حوالے سے لارنس بشنوئی یا کسی دوسرے گینگسٹر کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

گولڈی برار کون تھا؟
گولڈی برار، 1994 میں مکتسر صاحب، پنجاب میں پیدا ہوا، اس کا تعلق ایک ایسے خاندان سے تھا جس کے زیادہ تر افراد پولیس کی ملازمت سے وابستہ تھے۔ خاندارن والوں کی چاہت کے برعکس گولڈی نے ایک مختلف راستہ منتخب کیا۔

اسے حلقہ احباب میں ستوندرجیت سنگھ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، وہ بی اے گریجویٹ تھا جو کہ کینیڈا میں رہائش پذیر تھا اور وہاں سے خاص طور پر پنجاب میں آپریٹ کیا کرتا تھا۔ گولڈی برار کے کزن گرلال برار کو گزشتہ سال چندی گڑھ میں ایک نائٹ کلب کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں