جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ کی ایرانی نژاد رکن پارلیمنٹ کی چوری ویڈیو سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: گزشتہ روز استعفیٰ دینے والی نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ گلریز قھرمان کی، دکان سے چوری کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ایرانی نژاد رکن پارلیمنٹ گلریز قھرمان چوری کے الزامات کے بعد عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں، سی سی ٹی کیمروں میں گلریز قهرمان کو دو بار مختلف اسٹوروں سے چوری کرتے دیکھا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے گلریز قھرمان پر الزام ہے کہ انھوں نے کپڑے کی 2 دکانوں سے 3 بار چوری کی، ایک آکلینڈ میں اور دوسری ویلنگٹن میں، سامنے آنے والی ویڈیو میں انھیں چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

کپڑے چوری کرنے کا الزام، نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ کو مستعفی ہونا پڑا

42 سال کی رکن پارلیمنٹ گلریز قهرمان نے کہا ’’دماغی صحت کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ ایرانی نژاد قھرمان نیوزی لینڈ کی پہلی خاتون پناہ گزین رُکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں