تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ویکسین لگانے والے افراد میں موت کی شرح کتنی؟ نئی تحقیق

عالمی وبا کورونا سے تحفظ کا واحد ذریعہ ویکسین ہے، ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ویکسین لگانے والے افراد میں موت کی شرح بہت کم ہے۔
دنیا کو تقریباْ دو سال سے زائد عرصے سے کورونا وبا نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور اب تک یہ وائرس لاکھوں افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے۔
فی الوقت ویکسین ہی اس سے بچاؤ کا واحد علاج ہے اور ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسین شدہ افراد میں موت کی شرح غیر ویکسین شدہ افراد کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔
بیماری کی روک تھام کے مرکز سی ڈی سی کی ریسرچ کے مطابق ویکسین کورونا کو روکنے میں انتہائی موثر ثابت ہوئی ہے۔
تحقیق کے مطابق امریکا بھر میں بارہ لاکھ سے زائد ویکسین شدہ افراد میں سے صرف ایک سو پچاسی افراد میں دوبارہ کورونا سے شدید متاثر ہوئے اور ان میں سے چھتیس افراد ہلاک ہوئے۔
ریسرچ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویکسین لگانے والے افراد کا کورونا کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کا امکان چودہ گنا کم ہوتا ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بوسٹر شاٹ دیگر دو شاٹس کے مقابلے میں زیادہ تحفظ فراہم کرسکے ہیں، ان کے مطابق اسپتالوں میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جب کہ ویکسین شدہ افراد کی داخل ہونے کی تعداد کم ہے۔
کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف تیارکردہ ویکسین کی آزمائش رواں ماہ کے اختتام تک شروع کردی جائے گی جس کے مثبت نتائج آنے کی توقع ہے۔

Comments

- Advertisement -