بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کیلئے خوشخبری، کل سے سفری پابندی ختم!

اشتہار

حیرت انگیز

مشرقی ایشیائی ملک سنگاپور نے پاکستان سمیت دیگر ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کردی ہے، مذکورہ ملکوں کے شہری کل سے سنگاپور جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور نے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک سے آنے والوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے، حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر سفری پابندی عائد کی تھی۔

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنگاپور حکام نے پاکستان، بھارت، نیپال، میانمار اور سری لنکا سے آنے والوں پر عائد سفری پابندیاں اٹھا لی ہیں۔

سنگاپور کی پاکستان سے آنے والوں پر عائد سفری پابندی ختم

ان ممالک سے آنے والوں کو سنگاپور میں داخلے سے قبل متعین کردہ قرنطینہ سینٹر میں قرنطینہ وقت گزارنا پڑے گا جبکہ دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی لازمی ہے۔

پاکستان سمیت مذکورہ تمام ممالک سے آنے والے مسافروں کو 26 اکتوبر سے سنگاپور میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال اور میانمار کا دورہ کرنے کا 14 روزہ ریکارڈ رکھنے والے مسافروں کو سنگاپور آنے کی اجازت نہیں تھی تاہم اب پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں