ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے سندھ اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس پر شہریوں کو مشکلات ہیں، سسٹم آن لائن کررہے ہیں، لائسنس ری نیوکرانے کیلئے آن لائن ادائیگی کی جاسکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک نظام میں بہتری چاہتےہیں تاکہ شہرخوبصورت لگے، میئرکراچی سےپارکنگ نظام کی بہتری کیلئے بات کی ہے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے چار بلین کی رقم ریلیز کر دی گئی ہے، کیمرے لگنا شروع ہو گئے اٹھارہ ماہ میں کام مکمل ہو جائیگا ، سیف سٹی پراجیکٹ میں حیدر آباد ، سکھر ، بینظیرآباد ،لاڑکانہ کو بھی شامل کرینگے اور سی ٹی ڈی کے کام کو بہتر بنانے کے لیے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنائیں گے ۔

انھوں نے انکشاف کیا پریا کماری زندہ ہے اور بہالپور کی لوکیشن آئی ہے ، پریاکماری کا کیس تین سال پرانا ہے، ڈی آئی جی میر پور خاص کی سربراہی میں کمیٹی پریا کماری کی بازیابی کے لیے کوشش کرے گی ، پوری کوشش ہے پریا کماری کو بازیاب کرائیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ، کیس چالان کی طرف جا رہا ہے ،پولیس نے اپنا کام مکمل لیا جبکہ جان محمد مہر کا کیس بھی اہم ہے ،کچھ دن میں خوشخبری سنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں