اشتہار

سول ایوی ایشن ملازمین کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین و افسران کےلئےاچھی خبر ہے کہ 100 سے زائد افسران کو اگلےگریڈ میں ترقی دینےکی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی اےاے میں 2 سال بعد ترقیوں سے متعلق ڈیپارٹمنٹ پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سی اےاے کے 100 سے زائد افسران کو اگلےگریڈمیں ترقی دینےکی منظوری دی گئی۔

افسران کی اگلےگریڈ میں ترقی ڈیپارٹمنٹ پروموشن کمیٹی نےدی۔ ترقی کے بعد بڑےپیمانے پر اہم عہدوں پرتعیناتاں کی جائیں گی۔

- Advertisement -

افسران کی اگلےگریڈ میں ترقیوں سےمتعلق ٹیلکس آئندہ ہفتےجاری کیاجائےگا۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ سروسز کو بین الاقوامی میعار کے مطابق بہتر بنانے اور ریگولیٹری کی مجموعی استعداد کو بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے سی اے اے کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

فیصلے کے مطابق سی اے اے کی ریگولیٹری اور آپریشنل کے معاملات کو الگ الگ کیا جائے گا، وفاقی حکومت سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے، سی اے اے ملازمین کو دوسر ے محکمے میں تبادلے کی پیشکش کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں