کراچی: سی این جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوش خبری آ گئی ہے، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کل کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے کل سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے سی این جی صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنز پیر تک کھلے رہیں گے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ گیس سسٹم میں بہتری پر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ بھر میں 58 گھنٹے تک مسلسل سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے جس کے باعث نہ صرف گاڑی مالکان بلکہ دیگر شہری بھی شدید مشکلات کا شکار رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سی این جی اسٹیشن پر سلینڈر دھماکا، 2 جاں بحق، تین زخمی
ابتدائی طور پر ایس ایس جی سی کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز 34 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں سوئی گیس حکام نے اعلان کیا کہ سی این جی اسٹیشنز مزید 24 گھنٹے تک بند رہیں گے۔
چار روز قبل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سی این جی اسٹیشن پر سلینڈر کے دھماکے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔