بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ملک میں کسانوں کے لیے خوشخبریاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کسانوں کے لیے خصوصی پروگرام کے پہلے فیز میں 5ہزار ٹریکٹر تقسیم کرنے جارہے ہیں، آن لائن پورٹل کے ذریعے ٹریکٹر کے لیے اپلائی بھی کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کسانوں کو امید دلائی کہ ہم آپ کا استحصال نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم کے ویژن کے تحت پسے ہوئے کمزور کسانوں کو اٹھانا ہے، احساس پروگرام کے تحت کسانوں کو مزید سہولتیں بھی فراہم کریں گے۔ ابتدائی فیز میں 5 ہزار ٹریکٹر تقسیم کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ گزشتہ 10سال میں پاکستان میں کسان کا استحصال کیا گیا، وزیراعظم کی ہدایت تھی ٹریکٹر کو کسان کی رسائی میں دینا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر احساس پروگرام کو میرٹ پر چلایا جارہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کسان اپنی زمین گروی رکھنے نہیں جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں