تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

غیرملکی ملازمین کیلئے خوشخبری، قرنطینہ کی پابندی ختم!

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت نے ملک آنے کے خواہش مند غیرملکی گھریلو ملازمین کے لیے ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی لیکن مکمل ویکسی نیشن ضروری ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی کابینہ نے ویکسین یافتہ گھریلو کارکنان کو قرنطینہ کی پابندی سے مستثنی قرار دے دیا ہے۔ فلپائن، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سے آنے والے ویکسین یافتہ گھریلو عملے کو ہوٹل قرنطینہ کی پابندی نہیں کرنا پڑے گی، حکومت نے انہیں ریلیف دے دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھریلو ملازمائیں اور دیگر کارکن ہوٹل قرنطینہ کے بغیر اپنے کفیل کے یہاں براہ راست آسکیں گے، تاہم گھریلو عملے کے لیے پابندی یہ ہے کہ وہ کویت میں رجسٹرڈ ویکسینوں میں سے کسی ایک ویکسین لگوا چکے ہوں اور کویتی ایپ ’مناعہ‘ پر ویکسین سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنا بھی ضروری ہوگا۔

دریں اثنا گھریلو عملے کو پی سی آر ٹیسٹ کویت پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل کرانا ہوگا۔

خیال رہے کہ ہوٹل قرنطینہ تو ختم کردی گئی لیکن گھر میں آئسولیشن اختیار کرنا ہوگی، گھریلو آئسولیشن کے ہفتے کے پہلے تین روز کے دوران ایک اور ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ آئسولیشن ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے پر ختم ہوگا۔

Comments

- Advertisement -