جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

کراچی والوں کیلیے خوشخبری، ڈبل ڈیکر بس میں سیر ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت کی طرف سے سیاحت کے فروغ کے لیے نجی شعبے کے ساتھ زبردست پیش رفت ہوئی ہے۔

ثقافت و سیاحت سندھ سید سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی و حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں سیاحوں کو ڈبل ڈیکر بسوں پر سٹی ٹوئرز کروائے جائیں گے۔

سید سردار علی شاہ نے سیاحت کے شعبے سے وابستہ پرائیویٹ ٹوئرز آپریٹرز کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پرائیوٹ ٹوئر آپریٹرز پورے ملک سے سیاح لائیں ہم ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے.

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے مٹھی اور ہالیجی میں شاندار ریسٹ ہاؤسز تعمیر کروائیں ہیں، سندھ تہذیبوں کی ماں ہے اور مذہبی عبادتگاہیں اور صوفی بزرگوں کے مزارات بھی ہیں جن میں سیاحوں کے لیے بھی مخصوص ٹوئر پیکیجز بنائے جاسکتے ہیں۔

وزیر ثقاقت سید سردار علی شاہ نے کہا کہ نجی شعبہ کراچی و حیدرآباد جیسے بڑے شہروں ڈبل ڈیکر بسوں کے ساتھ سٹی ٹوئرز متعارف کروائے۔ جس میں سندھ حکومت ہر ممکن تعاون کریگی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں