متحدہ عرب امارات میں کم آمدنی والے افراد کے لیے حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان نے کم آمدنی والے افراد کے لیے سماجی معاونت کے پروگرام کی تنظیم نو کی ہدایت کر دی۔
شیخ محمد بن زید النہیان نے حکم دیا ہے کہ پروگرام کے بجٹ (فنڈ) کو 14 بلین درہم سے 28 بلین درہم تک بڑھا دیا جائے۔
یہ فنڈ رہائش، یونیورسٹی کی تعلیم اور 45 سال سے زائد عمر کے بے روزگار افراد کے لیے نئے مختص متعارف کرائے گا۔
اس میں فیول، خوراک، پانی اور بجلی کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔ یہ فیصلہ ملک بھر میں محدود آمدنی والے افراد کو باوقار ذریعہ معاش فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔