تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

قومی کرکٹرز کیلیے خوشخبری، پی سی بی نے مطالبہ مان لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے کے لیے راولپنڈی کے ہوٹل میں موجود کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو اپنی فیملیز سے ملنے کی اجازت دے دی ہے تاہم فیملیز کی اس ری یونین کے لیے پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت دو ٹیسٹ کروانے لازمی ہیں۔

بائیو سیکیور ببل کا حصہ بننے والی فیملیز کے لیے کوویڈ19 پروٹوکولز پر مکمل عملدرآمد لازمی ہوگا۔

راولپنڈی پہنچنےپر ان فیملیز سمیت کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف میں شامل تمام عملے کے جمعرات کے روزکوویڈ19 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ایونٹ کے دوسرےمرحلے کا آغاز 9 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کاکہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے ایک طویل عرصہ بائیو سیکیور ببل میں رہنا آسان نہیں ہے اور ممکنہ طور پر اس کے اثرات ان کی کارکردگی پر بھی پڑسکتے ہیں، اس معاملے میں کھلاڑیوں نے ایک جائز درخواست کی جسے پی سی بی نےاس شرط پر منظور کیا ہے کہ یہ تمام فیملیز اس دوران پی سی بی کے مقررہ کوویڈ19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کریں گی ۔

ندیم خان نے مزید کہا کہ پی سی بی کا میڈیکل اور اسپورٹس سائنسز ڈیپارٹمنٹ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا اور اگر وہ یہ سمجھے کہ ٹورنامنٹ کے شرکاء کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے پروٹوکولز میں مزید نرمی کی جاسکتی ہے تو وہ اس حوالے سے اپنا فیصلہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ سیزن ماضی کی نسبت غیرمعمولی حالات میں کھیلا جارہا ہے اوریہ حقیقت ہے کہ ہم کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو سیزن بھر میں ہوٹلز یا وینیوز تک محدود نہیں رکھ سکتے تاہم پی سی بی شرکاء کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی سوچ میں حقائق کو بھی پیش نظر رکھے گا۔

Comments

- Advertisement -