تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمان اور اماراتی شہریوں کیلیے خوشخبری

سلطنت عمان میں سرحدیں کھولے جانے کے بعد یو اے ای کے ساتھ بھی زمینی بارڈ کو کھول دیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق عمان اور یو اے ای کے مابین زمینی سرحد کھلنے سے شہریوں کی آمد و رفت کا سلسلہ ‏شروع ہو گیا ہے۔

بندش ختم ہونے کے بعد پہلی بار امارات داخل ہونے والے شہریوں کا بارڈرز پر استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں ‏کے ساتھ تحائف پیش کیے گئے۔

حکام نے پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے سفر سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وہ افراد ‏جو عمان کی شہریت نہیں وہ زمینی راستے سے ای وزٹ ویزہ لے کر امارات میں داخل ہو سکتے ہیں۔

سلطنت عمان نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ہی کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جو ‏لوگ ویکسین یافتہ نہیں ہوں گے انہیں کسی بھی حالت میں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا ہے۔ سلطنت ‏عمان نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندی تمام ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوگی اس سے کوئی بھی ملک مستثنیٰ نہیں ‏ہوگا۔

یاد رہے کہ عمان میں جزوی لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے، عمان میں انسداد کرونا وبا سے متعلق اعلیٰ کمیٹی کا ‏کہنا ہے تمام سرکاری اور نجی اداروں کو بھی یکم ستمبر سے معمول کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ‏ہے۔

عمانی ٹی وی کے مطابق تجارتی مراکز، ریستوران، ثقافتی و تجارتی سرگرمیوں والے ادارے، اجتماعی پروگرامز اور ‏کھیلوں پر سے بھی پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عمان نے جزوی میں لاک ڈاؤن میں تاحکم ثانی توسیع کردی، اعلیٰ کمیٹی نے نئے تعلیمی سال کی آمد پر سلطنت ‏عمان میں اسکول مقررہ طریقہ کار کے مطابق کھولنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

سلطنت عمان نے کرونا پابندیاں اٹھانے کے ساتھ یہ تاکید بھی کی ہے کہ کرونا ایس او پیز کی پابندی برقرار رہے ‏گی، اس حوالے سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی غفلت نہ برتیں۔

Comments

- Advertisement -