تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمانی ویزہ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان

مسقط: خلیجی ملک عمان نے یکم اکتوبر سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا جس کے تحت اب کارآمد ویزہ رکھنے والے افراد عمان پہنچ سکیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک میں پھنسے عمانی ویزہ ہولڈرز یکم اکتوبر سے ملک واپس پہنچ سکیں گے کیوں کہ حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمانی سپریم کمیٹی برائے کرونا روک تھام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عمان کے کارآمد ریزیڈنٹ کارڈ اور ویزہ ہولڈرز کی یکم اکتوبر سے وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

عمان میں حالیہ دنوں اعلیٰ نگران کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک میں انٹرنیشنل فلائٹس بحال کردی جائیں گی جبکہ اب بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا باقاعدہ اعلان کیا جاچکا ہے۔

دیگر ممالک سے پروازیں عمان آسکیں گی اور عمان سے دیگر ممالک کے لیے بھی پروازیں روانہ ہوں گی، ابتدائی طور پر ایسے اسٹیشنز سے پروازیں بحال ہوں گی جہاں کرونا کی وبا پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے۔ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی مرحلہ وار ہوگی جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

Comments

- Advertisement -