لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت دوبارہ ٹریک پر آگئی، ملک کیلئے معاشی حوالے سے اچھی خبریں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے ملکی معیشت کی بہتری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ملک کیلئےمعاشی حوالے سے اچھی خبریں ہیں، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت دوبارہ ٹریک پر ہے۔
ڈاکٹرشہباز گل کا کہنا تھا کہ بلومبرگ نےوزیراعظم کی بہتر معاشی پالیسی کی تائید کی، بلومبرگ کے مطابق بڑے برانڈز سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ متحدہ کرپٹ اپوزیشن نےمعیشت کی خرابی کا جعلی بیانیہ اپنایا، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس17سال کی بلند ترین سطح پر آگیا جبکہ ستمبر کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ترسیلات میں اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کا عمران خان پر اعتماد ہے۔