تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

معاشی مشکلات میں گھرے پاکستان کیلیے اچھی خبر

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث معاشی مشکلات میں گھرے پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے کہ جی20 ممالک کی جانب سے پاکستان کوقرض ادائیگی میں بڑا ریلیف مل گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں سال 12ارب ڈالرقرض ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی، پاکستان کو قرض اقساط اور سود کی ادائیگی کیلئےڈھائی سال کا ریلیف فراہم کیاگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مالیاتی اداروں کوقرض اقساط کی ادائیگی مؤخرہونےکا اطلاق یکم مئی 2020 سےہوگا، عالمی مالیاتی اداروں میں آئی ایم ایف،ایشیائی ترقیاتی بینک شامل ہیں جب کہ عالمی بینک ،پیرس کلب اور آئی ڈی بی کوادائیگیاں نہیں کی جائیں گی۔

پاکستان کوقرض اقساط ادائیگیوں میں جون 2022 تک کاریلیف دیا گیا ہے، جی 20ممالک کےریلیف کا اطلاق باہمی کمرشل قرض کی ادائیگی پر بھی ہوگا۔

پاکستان نےسعودی عرب اور یو اے ای کو 5ارب ڈالر ادا کرنےہیں جب کہ چین کے 3ارب 40کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں، وزارت خزانہ کےڈیٹ ڈویژن نے ریلیف پلان مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے1.386ارب ڈالرکی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرض ادائیگیوں کےتوازن کو بہتر بنانے کیلئے دیا گیا ہے، امداد سےبین الاقوامی ذخائر میں کمی کو سہاراملے گا۔

Comments

- Advertisement -