اسلام آباد: وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 3 ارب ڈالر پاکستان میں رکھے گا جس سے ملکی ریزرو 31ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ کوئی امداد نہیں ہے بلکہ سعودی عرب 3ارب ڈالر پاکستان میں رکھے گا جبکہ پاکستان مملکت کو ڈیپوزٹ کے بدلے 3.2فیصد سالانہ ادا کرے گا۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ریزرو31ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، جو کہتے ہیں ڈالر180کا ہوجائے گا تو ایسا کچھ حکومت کے ذہن میں نہیں ہے۔
وزیر اعظم کا پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ
انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے کے باعث ملک میں ڈالر کے ریٹ اوپر جارہے تھے، اکتوبر میں تجارت کے نمبر بہت اچھے آرہے ہیں، دودھ کی قیمتوں کا مسئلہ صوبائی ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اختیار میں ہے پیٹرولیم قیمتوں کا عوام پر کتنا بوجھ ڈالا جائے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی پیکج کے طور پر 3 ارب ڈالر سپورٹ فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے، یہ رقم پاکستان اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کی جائے گی۔