The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد: سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ ‘مہمند ہائیڈروپاور ڈیم’ کے لیے 901 ملین سعودی ریال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراقتصادی امور عمر ایوب سے سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی اس موقع پر سعودی سفیر نے وزیراعظم کے حالیہ كامياب دورہ سعودی عرب سے متعلق آگاہ کیا۔

نواف بن سعید المالکی نے بتایا کہ مہمندہائیڈروپاور ڈیم کے لیے 901 ملین سعودی ریال کی منظوری دے دی گئی، رقم کی منظوری سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے دی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی معاونت 25سال كے ليے 2فیصدشرح سود پر ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، سعودی جیل میں قید پاکستانی 15 سال بعد رہا

دریں اثنا وزیراقتصادی امور عمر ایوب نے مالی اعانت کو تیزی سے استعمال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مقابل تجدید اور سستی توانائی بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں